پاکستانی شہری مرزا علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ سےتعلق رکھنے والے کوہ پیما مرزا علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی۔

پاکستانی شہری مرزا علی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، الپائن کلب پاکستان کے سیکریٹری کرار حیدرری کےمطابق کوہ پیما مرزا علی نے بدھ کی رات 2 بجے ماؤنٹ ایورسٹ کی انتہائی بلندی پر قدم رکھ کر اپنی مہم جوئی مکمل کی۔

واضح رہے کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والی پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کے بھائی ہیں۔ مرزا علی 2013 میں مہم جوئی کےدوران اپنی بہن کی ٹیم میں شامل تھے، لیکن کیمپ 4 سے ہی واپس ہوگئے تھے۔

 

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری