سعودی ائربیس پریمنی ڈرون حملے دوسرے روز بھی جاری


سعودی ائربیس پریمنی ڈرون حملے دوسرے روز بھی جاری

سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے جواب میں یمنی سرکاری فوج کے ڈرون حملے دوسرے روز بھی جاری رہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور الحوثی قبائل کے جوانوں نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کے جواب میں آج علی الصبح ائربیس پر دوبارہ ڈرون حملے کئے۔
واضح رہے کہ یمنی سرکاری فوج نے گزشتہ روز بھی سعودی ہوائی اڈے پرڈرون سے میزائل داغے تھے۔
یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ نجران کے ہوائی اڈے کے اس حصے پر حملہ کیا گیا ہے جہاں جنگی طیارے رکھے جاتے ہیں۔
یمنی فوج کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے 300 سے زائد حساس مقامات کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔
یمن نے سعودی اتحادیوں کو دھکمی دیتے ہوئے کہا ہے اگر حملے جاری رہے تو ان دونوں ملکوں کے حساس علاقوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔
واضح رہے کہ یمنی فوج نے27 اپریل کو بھی سعودی اتحادی افواج کے مرکزپر ڈروں حملہ کیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری