برطانوی کمپنی کا ہواوے پر پابندی کا اعلان


برطانوی کمپنی کا ہواوے پر پابندی کا اعلان

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے چپ ڈیزائنر کمپنی اے آر ایم نے اپنے عملے کو ہواوے سے تمام تر لین دین روکنے کی ہدایت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، برطانوی کمپنی نے اپنے عملے کو ایک میمو ہدایت کی ہے کہ ہواوے کے ساتھ تمام تر معاہدے اور دیگر معاملات کو فوری طور پر معطل کردیا جائے کیونکہ امریکی حکومت نے اسے بلیک لسٹ کردیا ہے۔

اگرچہ امریکی بلیک لسٹ میں شامل کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے امریکی کمپنیوں کو خصوصی لائسنس کی ضرورت ہوتی ہے مگر اے آر ایم ایک برطانوی کمپنی ہے جس نے اپنے میمو میں کہا ہے کہ وہ امریکی ساختہ ٹیکنالوجی استعمال کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ امریکی پابندی پر عمل کررہی ہے۔

ان گیجیٹ نامی ویب سائٹ کو دیئے گئے اے آر ایم کے ایک بیان میں کہا گیا کہ یہ میمو امریکی حکومت کی تازہ ترین ریگولیشن پر عمل کرنے کے لیے ہے، مگر اس میں ہواوے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

اس میمو میں اے آر ایم کے عملے کو کہا گیا ہے کہ انہیں ہواوے، ہائی سیلیکون (ہواوے کی چپ بنانے والی کمپنی) یا اس کی دیگر ذیلی کمپنیوں کو سپورٹ کی فراہمی، ڈیلیوری ٹیکنالوجی (سافٹ وئیر، کوڈ یا دیگر اپ ڈیٹس)، تیکنیکی موضوعات کا حصہ بننا یا تیکنیکی معاملات پر بات کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری