پاکستانی 13 ماہی گیربھارت سے رہا


پاکستانی 13 ماہی گیربھارت سے رہا

بھارت نے 13 پاکستانی ماہی گیروں کو قید پوری ہونے پر رہا کر دیا، تمام قیدیوں کو واہگہ بارڈر لاہور پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان نے گزشتہ ماہ خیر سگالی کے طور پر مختلف مراحل میں 360 بھارتی قیدیوں کو رہا کیا تھا جس کے جواب میں اب بھارت نے بھی سزائیں مکمل کرنے والے 13 پاکستانیوں شہریوں کو رہا کیا ہے۔

قیدی پاکستان آتے ہی سجدہ ریز ہو گئے ان کا کہنا تھا کہ وہ عید اہلخانہ کے ساتھ منا سکیں گے جس پر وہ بہت خوش ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری