پاکستانی خاتون کا ورلڈ کپ 2019 میں منفرد اعزاز


پاکستانی خاتون کا ورلڈ کپ 2019 میں منفرد اعزاز

پہلی مرتبہ پاکستانی خاتون ورلڈکپ کے لیے رپورٹنگ پینل کا حصہ بن گئیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی میزبانی سے رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتی نظر آئیں گی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  30 مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے آغاز میں صرف 8 روز باقی ہیں اور ایسے میں ورلڈکپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ورلڈکپ کی کوریج کے لیے صحافی، رپورٹرز اور کمنٹیٹرز بھی انگلینڈ پہنچ چکے ہیں اور پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ پاکستان کی کوئی خاتون رپورٹر ورلڈکپ کے رپورٹنگ پینل میں شامل کر لی گئیں۔

پی ایس ایل کی رپورٹنگ سے شہرت حاصل کرنے والی زینب عباس انگلینڈ میں شیڈول عالمی کپ کے دوران میدانوں میں رپورٹنگ کرتے نظر آئیں گی۔

عالمی کپ کا آغاز 30 مئی سے ہوگا اور پہلا میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا اور پاکستانی ٹیم 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی میچ سے قبل قومی ٹیم افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری