شاہین ٹو میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد


شاہین ٹو میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر اور وزیراعظم کی مبارکباد

صدر ڈاکٹر عارف علوی، وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شاہین ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

شاہین ٹو میزائل 15 سو کلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ روایتی اور ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔

میزائل تجربے سے پاکستان کی خطے میں کم از کم مزاحمت برقرار رکھنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے، شاہین ٹو میزائل اسٹریٹجک ضرورتوں کو کامیابی سے پورا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔

میزائل تجربے کے موقع پرڈائریکٹرجنرل اسٹریٹجک کمانڈ ڈویژن، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ، چیئرمین نیس کوم، سینئر فوجی افسران، انجینئرز اور سائنسدان موجود تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری