ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج اسلام آباد پہنچیں گے


ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف آج اسلام آباد پہنچیں گے

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم عمران خان ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج پاکستان پہنچیں گے، دورے کے دوران سول و عسکری قیادت سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک ایران تعلقات، امریکہ ، ایران کشیدگی ،مشرق وسطی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، امریکہ اور ایران کشیدگی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ دورے کے موقع پر پاک ایران وزرائے خارجہ کے درمیان باضابطہ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا دورہ وزیر اعظم کے دورہ ایران کا فالو اپ ہے، اس موقع پر وزیراعظم کے دورہ کے دوران ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد اور پیش رفت کا جائزہ لیا جائےگا۔

دورے میں دو طرفہ مسائل کے حل بالخصوص سرحدی سیکیورٹی کے امور زیر غور آئیں گے اور ایران وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔

ملاقاتوں میں مشرق وسطی کی صورتحال اور امت کو درپیش مسائل بھی زیر غور آئیں گے۔ ایران پر امریکی پابندیاں، گیس پائپ لائن منصوبے سمیت دیگر امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری