پاکستانی علماء نے ڈالر ذخیرہ کرنے کے خلاف فتوی جاری کردیا


پاکستانی علماء نے ڈالر ذخیرہ کرنے کے خلاف فتوی جاری کردیا

پاکستانی علماء نے ملکی کرنسی کی گرتی ہوئی ساکھ کو بہتر کرنے لئے فتوی جاری کرتے ہوئے کہا ہے ملک کو نقصان پہنچا کرمنافع کمانا جائز نہیں ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  دارالافتاء کی طرف سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈالر خرید کر اپنے پاس رکھ لیتے اور قیمت بڑھنے پر ڈالر کو فروخت کرکے نفع کماتے ہیں، وہ ریاست پاکستان کیساتھ بے وفائی کا ارتکاب کرتے ہیں اور شرعی طور پر بھی ایسے افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی علما کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت فیصل آباد میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں علماء کرام اور مفتیان عظام نے شرکت کی۔

 اجلاس میں علمائے کرام اور مفتیوں نے متفقہ طور پر فتویٰ جاری  کیا جس میں کہا کہ ملک کو معاشی و اقتصادی محاذ پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، لہٰذا ایسے حالات میں ڈالر خرید کر ذخیرہ کرنا اور قیمت بڑھنے پر اسے فروخت کرکے نفع کمانا ریاست کے ساتھ بے وفائی کے مترادف ہے۔

مرکزی علماء کونسل کے دارالافتاء کی طرف سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈالر خرید کر اپنے پاس رکھ لیتے اور قیمت بڑھنے پر ڈالر کو فروخت کرکے نفع کماتے ہیں، وہ ریاست پاکستان کیساتھ بے وفائی کا ارتکاب کرتے ہیں اور شرعی طور پر بھی ایسے افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری