لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار


لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، لاہور، پتوکی، مرید کے حافظ آباد، ٹبہ سلطان پور، فورٹ عباس، فیصل آباد، سکھیکی ، پنڈی بھٹیاں، جڑانوالہ، پاکپتن اور میرپور آزاد کشمیر میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے، متعدد فیڈر بھی ٹرپ کر گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور اطراف کے پہاڑی علاقوں میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ سندھ میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور بلوچستان کے بھی بیشترحصوں میں موسم گرم رہے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری