وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے


وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے

وزیراعظم عمران خان آج گورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کے لئے کراچی پہنچیں گے اورشوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ رہے ہیں ، دورے کے دوران عمران خان گورنرہاؤس میں اہم اجلاس کی صدارت کے علاوہ افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کراچی میں قیام کے دوران شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ افطار ڈنر میں بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کراچی میں قیام کے دوران کراچی کے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اجلاس کی صدرات کے علاوہ گورنرسندھ عمران اسماعیل اور پی ٹی آئی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری