فرانس نے پاکستان کے لئے قرض کی فراہمی کی منظوری دے دی


فرانس نے پاکستان کے لئے قرض کی فراہمی کی منظوری دے دی

فرانس نے فیصل آباد میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے پاکستان کو 94 اعشاریہ 010 ملین یورو (11 ارب 70 کروڑ روپے) کے قرض کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نور احمد، فرانسیسی سفیر مارک باریتے اور فرینچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ (اے ایف ڈی) کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی امپرو کی موجودگی میں حکومت پاکستان اور اے ایف ڈی نے فیصل آباد میں پانی کے منصوبوں کے فیز 2 کی توسیع کیلئے 94 اعشاریہ 010 ملین یورو کے قرض کی فراہمی کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

فیصل آباد میں زیر زمین پانی انتہائی ناقص ہے، مجوزہ منصوبے کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جائے گا جس کے ذریعے فیصل آباد واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی روزانہ کی بنیاد پر فیصل آباد کے شہریوں کو ایک لاکھ 13 ہزار 500 ملین مکعب صاف پانی روزانہ فراہم کرسکے گی، یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی شہری ترقی اور صحت کی بہتری کے ویژن میں مدد گار ثابت ہوگا۔

فرانس اپنی فرینچ ایجنسی فار ڈویلپمنٹ کے ذریعے پاکستان میںانرجی اور شہری ترقی کے منصوبوں میں تکنیکی اور مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، اس سلسلے میں فرانس نے 2016 سے اب تک 610 ملین یورو کی مالی معاونت فراہم کی ہے، مذکورہ منصوبہ اے ایف ڈی کی واٹر اینڈ سینی ٹیشن کے شعبے میں پہلی سرمایہ کاری ہے جو آئندہ کے منصوبوں کیلئے راہ ہموار کرے گی۔

سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نور احمد نے فرانسیسی حکومت اور اے ایف ڈی کا پاکستان کی مالی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری