ریڈیو پاکستان کی فارسی سروسز دونوں ملکوں کے تعلقات کومضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: ایرانی سفیر + ویڈیو


ریڈیو پاکستان کی فارسی سروسز دونوں ملکوں کے تعلقات کومضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے: ایرانی سفیر + ویڈیو

ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے دونوں ملکوں کے درمیان بھائی چارے پر مبنی تعلقات کے فروغ پر ریڈیو پاکستان کی فارسی سروسز کی تعریف کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، انہوں نے بدھ کے روز ریڈیو پاکستان کی ایکسٹرنل سروسز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ریڈیو پاکستان کی فارسی اور ایرانی سروسز دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی ، سیاسی اور ثقافتی تعلقات مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

ایرانی سفیر نے خواہش ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے ریڈیو ، ٹی وی اور دیگر میڈیا کو دوطرفہ تعاون اور ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔

مہدی ہنر دوست نے کہا کہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن کو تہران میں اپنی نشریات کا آغاز کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ایران توانائی سے مالا مال ملک ہے اور پاکستان بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

انہوں نے دونوں برادر اسلامی ملکوں کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے پر بھی زور دیا۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری