ٹرمپ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا اعلان


ٹرمپ کا سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ نے آل سعود کو اربوں ڈالرمالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر نے آل سعود کو 8 ارب مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے خطے میں ایرانی اثرات کم کرنے کے لئے ہتھیاروں کی فوری فروخت ضروری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے اس فروخت کے فیصلے کے متعلق کانگریس کی انتظامیہ کو مطلع کردیاہے۔
دفاعی مارہرین کا کہنا ہے کہ امریکی حکام خطے کے ممالک کو آپس میں الجھا کراپنا اسلحہ فروخت کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔
واضح رہے کہ ہتھیاروں کی ایسی فروخت کو عموما کانگریس کی منظوری چاہیے ہوتی ہے لیکن صدر ٹرمپ نے 8 ارب ڈالر کے معاہدے کی منظوری کے لیے وفاقی قانون کے ایسے پہلو کا استعمال کرنے جا رہے ہیں جسے کم ہی کام میں لایا جاتا ہے اور اس کی مدد سے منظوری کے عمل میں کانگریس کا کردار نہیں رہتا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری