لاہور میں 20 اور 21 رمضان المبارک کو ڈبل سواری پر پابندی


لاہور میں 20 اور 21 رمضان المبارک کو ڈبل سواری پر پابندی

محکمہ داخلہ پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر لاہور میں یوم حضرت علی(ع) کے موقع پر 2 روز کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پنجاب حکومت نے لاہور میں دو روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب سید علی مرتضیٰ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ڈبل سواری پر پابندی 20 اور 21 رمضان المبارک کو ہوگی۔

پابندی سے صحافی، خواتین اور بزرگ افراد مستثنیٰ ہوں گے، ڈبل سواری کی پابندی کی درخواست ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے دی گئی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری