ایرانی وزیرخارجہ کی حرم امام حسین ع میں حاضری + تصویر


ایرانی وزیرخارجہ کی حرم امام حسین ع میں حاضری + تصویر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ حرم امام حسین علیہ السلام میں حاضری دی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے 21 رمضان المبارک کی شب قدر کے اعمال حرم امام حسین علیہ السلام میں بجا لائے۔

عراق کے مقدس شہر کربلائے معلی میں حرم امام حسین علیہ السلام میں ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سمیت کئی عراقی اعلی اہلکاروں نے باجماعت نماز ادا کی۔

شب قدر کے اعمال کے بعد ایرانی وزیرخارجہ نے زائرین امام حسین علیہ السلام  سے بات چیت کی اور زائرین کے سوالات کے جوابات دیے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری