سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر


سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا، اس وقت کعبہ اور مسجد الحرام میں تمام چیزوں کا سایہ نہیں رہا، دنیا بھرکے مسلمان قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، قبلے کی سمت درست کرنے کا وقت آگیا، دوبجکر اٹھارہ منٹ سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آگیا، اس لمحے خانہِ کعبہ اورمسجد الحرام میں موجود تمام چیزوں کا سایہ ختم ہوگیا اوردنیا بھرمیں سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہوگیا۔

یہی وہ وقت ہے جب مکہ مکرمہ سے باہردنیا بھرکے مسلمان اس موقع پر قبلہ کی درست سمت کا تعین کرسکتے ہیں۔

درست سمت کے تعین کے لئے مقررہ وقت پر زمین پر ایک چھڑی عمودی گاڑ دیں یا کسی عمارت کے کونے کا انتخاب کریں جیسے ہی یہ وقت آئے ، چھڑی کے سائے پر خط کھینچ دیں اور اس کو الٹ سائیڈ پر طویل کردیں، سائے کی برعکس سائیڈ پر خط کا رخ قبلہ کی جانب ہوگا۔

دوبارہ سورج سولہ جولائی کو بیت اللہ کے اوپر سے گزرے گا۔

یاد رہے کہ ہر سال ماہرین فلکیات کی جانب سے قبلہ رخ کا صحیح سمت میں تعین کرنے کے لیے ایک تاریخ مقرر کی جاتی ہے، جب سورج عین اُس وقت بیت اللہ شریف کے اوپر ہوتا ہے۔

واضح رہے خانہ کعبہ زمین کے عین مرکز میں واقع ہے، اسی لئے جب سورج اپنی گردش مکمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اوپر پہنچتا ہے تواس کا سایہ نہیں ہوتا، ایسی صورت حال سال میں 2 مرتبہ ہوتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری