تکفیری دہشت گرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں/ ملک بھرسے تکفیریوں کا خاتمہ کردیں گے، الجعفری


تکفیری دہشت گرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں/ ملک بھرسے تکفیریوں کا خاتمہ کردیں گے، الجعفری

اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ ادلب کے مضافاتی علاقوں میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں شام کے مستقل مندوب بشار الجعفری کا کہنا ہے کہ شمالی صوبے ادلب میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گرد خواتین اور بچوں سمیت عام شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے تکفیری سوچ کے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا۔
الجعفری نے امریکا اور اس کے اتحادیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا یہ ممالک دہشت گردی کے خلاف محض دعووں کے علاوہ کچھ نہیں کرتے۔
الجعفری نے ترک حکام پر بھی سخت تنقید کی اور کہا ترک خفیہ ایجنسیوں کے دہشت گردوں کے ساتھ روابط ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری