ملائیشیا میں پھنسے سیکڑوں قیدی پاکستان روانہ


ملائیشیا میں پھنسے سیکڑوں قیدی پاکستان روانہ

وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دلچسپی پرملائیشیا میں پھنسے سیکڑوں قیدی پاکستان روانہ ہوگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ذرائع کے مطابق 320 قیدیوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت نے خصوصی جہاز ملائیشیا بھیجا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملائیشیا سے قیدیوں کو لانے کے لیے پرواز رات ساڑھے 9 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔

قیدیوں کی واپسی پراُٹھنے والے 5 کروڑروپے کے اخراجات حکومت ادا کرے گی۔

واضح رہے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پارپاکستانی زلفی بخاری نے وزیر اعظم عمران خان سے قیدیوں کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی تھی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری