افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، 23 اہلکار ہلاک


افغانستان میں سیکیورٹی فورسز پر طالبان کا حملہ، 23 اہلکار ہلاک

شمالی اور مغربی افغانستان میں طالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرکے 23 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے مختلف چک پوسٹوں پر حملہ کرکے 23 اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔
صوبہ '' غور'' کے گورنرکے ترجمان «عبدالحی خطیبی» کا کہنا ہے کہ مسلح جنگجووں نے پولیس اور عوامی رضار فورسز کے جوانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق اور 7 شدید زخمی ہوگئے۔
''لوگر'' صوبائی کونسل کے رکن محمد ناصر غیرت کا کہنا ہے کہ حکومت مخالف مسلح افراد نے ''برکی برک'' چک پوسٹ پر حملہ کیا جس میں 5 اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔
محمد ناصر نے مزید کہا کہ طالبان نے ایک بکتربند گاڑی اور بھاری مقدار میں خودکار اسلحے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔
دوسری طرف طالبان نے ''لوگر'' حملے کی ذمہ داری کو قبول کرلی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری