ایران نےجان بولٹن کے دعوے کو مسترد کردیا


ایران نےجان بولٹن کے دعوے کو مسترد کردیا

ایران نے امریکی مشیر قومی سلامتی جان بولٹن کے اس دعوے کو سختی سے مسترد کردیا جس میں انہوں نے اماراتی بندرگاہ کے قریب بحری جہازوں پر حملے کا الزام ایران پر عائد کیا گیا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان سید عباس موسوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا جہازوں کو ایرانی بارودی سرنگوں کی مدد سے نشانہ بنانے کا جان بولٹن کا دعویٰ من گھڑت اور مضحکہ خیز ہے۔

انھوں نے مزید کہا یہ دعویٰ ایران مخالف بی ٹیم کے منفی خیالات اور جارحانہ پالیسی کی ترجمانی کرتا ہے، بی ٹیم نے طویل مدت سے ایران مخالف رویہ اپنائے رکھا ہے، یہ کوئی نئی بات نہیں۔

انہوں نے کہا خطے میں افراتفری پھیلانے کے لئے دشمنوں کی سازشوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری