تیل اور گیس کی تلاش کے لئے نیا پلان تیار


تیل اور گیس کی تلاش کے لئے نیا پلان تیار

حکومت پاکستان نے تیل وگیس کی تلاش کے لئےنئی پٹرولیم پالیسی کی تیاری شروع کر دی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نےتیل وگیس کی تلاش،دریافت اورپیداوار میں اضافے کے لئے نئی پٹرولیم پالیسی کی تیاری کاعمل شروع کر دیا ہے۔
حکومت رواں سال دسمبر میں 40 نئے کنووں کی نیلامی کا آغازکررہی ہے اس سے تیل اورگیس کے شعبے میں سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اس کے علاوہ نئے بلاکس بھی نیلامی کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔
حکومت نے اس مقصد کے لئے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو بھرپور مراعات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے تیل اور گیس کے برآمدی بل میں کمی آئے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری