ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان جاری


ڈالر کی قدرمیں کمی کا رجحان جاری

امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 34 پیسے سستا ہوکر 149 روپے 30 پیسے کا ہو گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں خریداری کی لہر برقرار ہے، کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں ساڑھے 5 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں17سے 20 ارب کے سپورٹ پیکیج کے منظور ہونے کی اطلاعات اور حکومتی مالیاتی اداروں کی بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے باعث بدھ کو ایک بار پھر تیزی کی بڑی لہر دیکھنے میں آئی تھی جہاں 100انڈیکس 1010پوائنٹس کے اضافے سے 35900پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں ایک کھرب 38ارب 92کروڑروپے سے زائدکااضافہ ہوا، کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت 19.81فیصدزائد جبکہ 78.74 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری