افغانستان پر قابض غیر ملکی افواج کے ہوتے ہوئے جنگ بندی نہیں ہوسکتی، طالبان


افغانستان پر قابض غیر ملکی افواج کے ہوتے ہوئے جنگ بندی نہیں ہوسکتی، طالبان

طالبان کا کہنا ہے کہ افغانستان پر قابض غیر ملکی افواج کے ہوتے ہوئے جنگ بندی نہیں ہوسکتی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ماسکو میں افغان سیاستدانوں سے ملاقات میں طالبان نے غیر ملکی افواج کے موجود ہونے تک جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار کر دیاہے۔
واضح رہے کہ ماسکو میں دوسرے روز افغان سیاستدانوں اور طالبان کا بند کمرہ میں اجلاس ہوا، افغان رہنماؤں کی جانب سے جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کرنے پر ترجمان طالبان وفد سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان پر قابض غیر ملکی افواج کے ہوتے ہوئے جنگ بندی نہیں ہوسکتی۔
طالبان رہنما شیر محمد ستانکزئی کا کہنا تھا کہ امریکا سے مذاکرات کے اگلے دور میں غیر ملکی افواج کے انخلا پر معاہدہ ممکن ہے۔ امریکا طالبان مذاکرات کا ساتواں دور دوحاقطر میں اگلے ماہ متوقع ہے۔
ماسکو میں طالبان افغان رہنماؤں کا اجلاس روس افغان سفارتی تعلقات کی صد سالہ تقریب کے موقع پر ہوا۔
واضح رہے کہ افغان سیاستدانوں کے گروپ کی قیادت سابق افغان صدر حامد کرزئی کررہے ہیں، جبکہ چودہ رکنی طالبان ٹیم کی قیادت اس گروپ کے شریک بانی عبدالغنی برادر نے کی۔ اس ملاقات کے دوران افغانستان میں بحالی امن پرغور کیا گیا، تاہم یہ ملاقات پس منظر میں کی گئی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری