عالمی یوم قدس کے موقع پر پورے ایران میں عظیم الشان ریلیاں+تصاویر


عالمی یوم قدس کے موقع پر پورے ایران میں عظیم الشان ریلیاں+تصاویر

قبلہ اول کی صیہونی قبضہ سے آزادی کی حمایت اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج 25 رمضان المبارک جمعہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عالمی یوم القدس منایا جا رہا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں فلسطینیوں کی حمایت اور صدی معاملے کی مخالفت میں آج عالمی یوم قدس مذہبی ،انسانی اور اخلاقی اقدار کی بنیادوں پر منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں عظیم ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

ایران اور عالم اسلام کی فضائیں آج امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی ہیں۔

ایران میں سب سے بڑی ریلی کا اہتمام  تہران میں کیا گیا ہے تہران کے مختلف حصوں سے عوام ریلیوں کی شکل میں نماز جمعہ کی طرف مارچ کرتے ہوئے جارہے ہیں ۔ مظاہرین فلسطینیوں کی حمایت صدی معاملے کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں ۔

تہران کی عظیم ریلی میں ایران کی تینوں قوا کے سربراہان کے علاوہ اعلی سول اور فوجی حکام  بھی شریک ہیں مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ انھیں ہر گز تنہا نہیں چھوڑیں گے اور صدی معاملے کو ناکام بنانے کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری