عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر میں ریلیاں+تصاویر

مقبوضہ کشمیر میں ﻋﺎﻟﻤﯽ ﯾﻮﻡ ﻗﺪﺱ اسلامی اور انسانی جوش و جذبے سے منایا گیا۔

عالمی یوم القدس کی مناسبت سے مقبوضہ کشمیر میں ریلیاں+تصاویر

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کشمیر کی فضائیں فلسطین زندہ باد اوراسرائیل مردہ باد کے نعروں سے گونج رہی تھیں۔

مقبوضہ کشمیر کے سرینگر، بڈگام، بارھمولہ میں یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔

ریلیوں میں شریک روزہ دار مومنین نے اسرائیل کی غاصب اور جعلی حکومت کو صفحہ ہستی سے محو کرنے اور بیت المقدس کو آزاد کرانے کے حق میں نعرے لگائے۔

ریلی میں امام جمعہ سمیت مختلف علاقوں کے علما نے بھی شرکت کی اور خطاب کیا۔

خطاب میں علما نے فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فلسطینی بچوں پر تشدد بند کیا جائے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری