افغان مہاجرین کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا


افغان مہاجرین کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا

افغان مہاجرین کے حوالے سے پاکستان ایران اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان نے افغانستان اور ایران کو افغان مہاجرین کے لیے سہ فریقی مذاکرات کی دعوت دے دی ہے اور اس حوالے سے وزیر سیفران شہریار آفریدی نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کو دعوت نامے ارسال کردیے ہیں۔

وزارت سیفران کے مطابق افغان مہاجرین کے حوالے سے سہ فریقی اجلاس 17 جون کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا اور اس حوالے سے ایرانی وزیر خارجہ اور افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین کے علاوہ  یو این ایچ سی آر کے نمائندہ برائے ایشیا کو بھی دعوت نامہ بھجوا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران میں لاکھوں افغان تارکین وطن کئی عشروں سے آباد ہیں، ایران اور پاکستان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مہاجرین باعزت طریقے سے اپنے ملک واپس جائیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری