ایران نے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے، عالمی ادارہ


ایران نے جوہری معاہدے کی مکمل پاسداری کی ہے، عالمی ادارہ

جوہری عالمی ادارے کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی معاہدے کی مکمل طورپر پاسداری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی جوہری ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ  ایران ایٹمی معاہدے کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کررہا ہے اور کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔

عالمی جوہری ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران نے یورنیم کی افزودگی اور ذخیرہ سازی کو جوہری معاہدے کے دائرے میں ہی انجام دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی انٹیلیجنس کی ایک نئی رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ جہاں ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں ملے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری