ایران اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کریں گے، شاہ محمودقریشی


ایران اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کریں گے، شاہ محمودقریشی

پاکستانی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کریں گے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ ہم ایران اور عرب کے درمیان غلط فہمیوں کوہوا نہیں دینا چاہتے۔

جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “میں گفتگوکرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران اور عرب کے درمیان غلط فہمیوں کوہوا نہیں دینا چاہتے بلکہ ان میں کمی لانا چاہتے ہیں، سفارتی ذرائع استعمال کرکے بات کریں گے تو غلط فہمیاں دور ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا خدشہ ہے کہ جو حملے ہوئے ہیں، ان کو ایران کی پشت پناہی حاصل ہے جبکہ ایران کہتاہے کہ اس نے ایسا نہیں کیا، اصل حقیقت کیا ہے ، اس کی تحقیقات ہوسکتی ہیں اورتحقیقات سے پہلے یہ شبہات ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری