چین کے خلاف امریکا کی تجارتی جنگ اقتصادی دہشت گردی ہے، ایران


چین کے خلاف امریکا کی تجارتی جنگ اقتصادی دہشت گردی ہے، ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے چین کے خلاف امریکہ کی تجارتی جنگ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک قسم کی اقتصادی دہشت گردی قرار دیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پیر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ چین اور امریکہ کے درمیان موجودہ تجارتی جنگ، دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات کی سطح سے بھی اوپر پہنچ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعداد و شمار اور تجزیوں سے پتہ چلتا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ سے آئندہ دو برسوں میں دنیا کی ناخالص اندرونی پیداوار، چھ ارب ڈالر مالیت تک کم ہو سکتی ہے جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر غربت بڑھے گی اور دنیا میں معیار زندگی بھی گھٹ جائے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بین الاقوامی معاہدوں سے باہر نکلنے کے نتیجے میں کشیدگی و بحران میں اضافہ کرنے والے امریکی رویے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ملکوں کو نقصان پہنچا کر ماضی کا اپنا مقام بچانے کی امریکی کوشش کامیاب نہیں ہو سکتی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری