آل سعود اور آل خلیفہ نے فلسطین کے ساتھ غداری کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای نے تہران میں نماز عید الفطرکے خطبوں میں عالم اسلام کی سیاسی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا: آل سعود اور آل خلیفہ نے فلسطین کے ساتھ غداری کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے

آل سعود اور آل خلیفہ نے فلسطین کے ساتھ غداری کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے، امام خامنہ ای

تسنیم نیوز کے مطابق امام خامنہ ای نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں صدی معاملے کے سلسلے میں بحرین میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کرکے قدم دلدل میں رکھ دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں مصلائے حضرت امام خمینی (رہ) میں نمازعید سعید فطر رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نماز عید الفطر کے خطبوں میں صدی معاملے کے سلسلے میں بحرین میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کا ارتکاب کرتے ہوئے قدم دلدل میں رکھ دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک کے مہینے کو اللہ تعالی کی رحمتوں، برکتوں اور دلوں سے کدورتوں کو دور کرنے کا مہینہ قراردیتے ہوئےفرمایا: ایرانی قوم شہداء کے راستے پر مستحکم طور پر گامزن رہےگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے رمضان المبارک میں ان با قرآن کے شاندار جلسات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: رمضان المبارک میں ایرانی قوم، خاص طور پر جوانوں نے مساجد ، امام بارگاہوں ، مزاروں اور عام مقامات پر اللہ تعالی کے ساتھ رابطہ برقرار کرنے کے شاندار جلوے پیش کئے۔ اللہ تعالی ہماری قوم اور جوانوں کی اس عبادت کو قبول فرمائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو بھی یاد رکھنے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایرانی حکام کو اس سلسلے میں خاص توجہ مبذول کرنی چاہیے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدی معاملے کے عنوان سے مسئلہ فلسطین کو فراموش اور محو کرنے کے سلسلے میں امریکہ کے شوم نقشہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا:  سعودی عرب اور بحرین جیسے بعض اسلامی ممالک کی غداری کی بنا پر امریکہ اپنے شوم نقشہ کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدی معاملے کے سلسلے میں بحرین کی میزبانی میں ہونے والے اقتصادی اجلاس کو امریکی اجلاس قرار دیتے ہوئے فرمایا: بحرین اور سعودی عرب کے حکمرانوں نے مسئلہ فلسطین کے ساتھ غداری کا ارتکاب کرتے ہوئے قدم دلدل میں رکھ دیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدی معاملے کی مخالفت کرنے والے اسلامی ممالک اور فلسطینی تنظیموں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےفرمایا: صدی معاملہ کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہوگا اور نہ ہی سرانجام کو پہنچے گا۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری