ایران اور پاکستان میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاری ہے


ایران اور پاکستان میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاری ہے

آج اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید سعید فطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جاری ہے

تسنیم نیوز کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں آج عید سعید فطر مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

ایران میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع تہران میں مصلای امام خمینی (رہ) میں منعقد ہوا جہاں رہبر معظم کی امامت میں نماز عید فطر ادا کی گئی۔

تہران نماز عید سعید فطر میں ایران کے صدر حسن روحانی، عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی ،اعلی سول اور فوجی حکام ، تہران میں مقیم اسلامی ممالک کے سفراء سمیت  لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔

 ایران کے تمام صوبوں، شہروں اور دیہاتوں میں بھی نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ، جہاں مؤمنین نے ایک ماہ تک روزہ رکھنے کی سعادت حاصل کرنے پر اللہ تعالی کی بارگاہ میں شکر ادا کیا۔

پاکستان بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے، نماز عید کی ادائیگی کے بعد حکومتی اور سیاسی شخصیات نے قوم کو پرمسرت موقع کی مبارک باد دی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اہل اسلام کو عید کی خوشیاں مبارک ہو، اس موقع پر ہم افواج پاکستان اورشہدا کی قربانیوں کی کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے، شہداء نےجانوں کے نذرانے پیش کر کے ہماری حفاظت یقینی بنایا۔

اُن کا کہنا تھا کہ عید پر مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی کرتے ہیں، پاکستان کے عوام افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کااحساس کرنےسےہی عیدکالطف دوبالاہوگا، میراایمان ہےپسےہوئےطبقےکو ساتھ لےکرچلنےمیں ہی ہماری نجات ہے، نئےپاکستان میں عام آدمی ہی ہماری پالیسیوں کامحورہے۔

علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے قوم کو مبارک باد دیتے اس کے علاوہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے بھی تہنیتی پیغام جاری کیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری