مقبوضہ کشمیر میں نمازعید کے بعد احتجاجی مظاہرے


مقبوضہ کشمیر میں نمازعید کے بعد احتجاجی مظاہرے

مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کی نماز کے بعد ا احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

مقبوضہ کشمیر میں عید الفطر کی نماز کے بعد جذبہ آزادی سے سرشار کشمیری جوانوں نے سبز ہلالی پرچم لہرا دیئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کیے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی میں کشمیریوں نے عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی، نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں کشمیر کی آزادی، پاکستان کے استحکام اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔

سری نگر، اننت ناگ، کپواڑہ، بارہ مولا سمیت کئی دیگر علاقوں میں نماز عید کے بعد نہتے کشمیریوں نے پاکستانی پرچم بلند کیے اور جدوجہد آزادی کے حق میں نعرے لگائے، پاکستان سے کشمیریوں کی محبت قابض بھارتی فوج کو ایک آنکھ نہ بھائی اور وہ نمازیوں پر چڑھ دوڑے۔

ظالم بھارتی اہلکاروں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، آنسو گیس کی شیلنگ کی اور لاٹھی چارج کیا تاہم جب کشمیریوں کے جذبوں کو دبانے میں ناکام ہوگئے تو پیلٹ گن کی گولیاں برسائیں اور ہوائی فائرنگ کرکے درجنوں کشمیریوں کو زخمی کردیا۔

کشمیریوں کی پاکستان سے والہانہ محبت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہونے والی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہتے کشمیریوں پر مزید پابندیاں عائد کردیں، جگہ جگہ چیکنگ کے نام عوام کی تذلیل کی جارہی ہے اور عید ملن اجتماعات کے انعقاد میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں جس سے بھارت کا نام نہاد سیکولر اسٹیٹ کا نقاب اتر گیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری