ترک صدر کا شاہ سلمان کو فون


ترک صدر کا شاہ سلمان کو فون

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے مکہ المکرمہ میں (او آئی سی) کے اجلاس میں عدم شرکت کے بعد سعودی عرب کے شاہ سلمان کو ٹیلی فون کیا اور بات چیت کی۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ' اے ایف پی' کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ممالک کے سربراہان نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارک باد دی۔

بیان میں کہا گیا کہ رجب طیب اردوان اور شاہ سلمان نے دو طرفہ معاملات اور خطے کے مسائل سے متعلق بات چیت بھی کی۔

ترک صدر نے شاہ سلمان کو فون ایسے وقت میں کیا ہے جب گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں منعقد ہونے والے او آئی سی اجلاس میں رجب طیب اردوان شریک نہیں تھے۔

او آئی سی کے اجلاس میں وزیر خارجہ میولت کاووسگلو نے ترکی کی نمائندگی کی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں استنبول میں قائم سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی آئی ہے اور محمد بن سلمان کی مقبولیت بھی متاثر ہوئی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری