مظفر گڑھ کی نہر میں شگاف


مظفر گڑھ کی نہر میں شگاف

پنجاب کے شہر مظفر گڑھ کی ٹو ایل خان پور نہر میں 60 فٹ سے زائد چوڑا شگاف پڑ گیا ہے، شگاف پڑنے سے درجنوں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ گئی۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، شگاف پڑنے کا واقعہ مظفرگڑھ کے علاقے سلطان کالونی کے قریب ٹو ایل خانپور نہر میں پیش آیا۔

اہلِ علاقہ کے مطابق نہر میں پڑنے والا شگاف 60 فٹ سے زیادہ چوڑا ہے، جس کے باعث درجنوں ایکڑ زرعی اراضی اور فصلیں زیرِ آب آ گئی ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بااثر افراد کی جانب سے محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے ٹو ایل خانپور نہر سے پانی چوری کیا جاتا تھا، جس کے باعث کنارے کمزور ہوگئے اور نہر میں شگاف پڑ گیا۔

علی الصبح پڑنے والے شگاف کو پر کرنے کے لیے امدادی ٹیمیں نہ پہنچنے پر اہل علاقہ نے محکمہ انہار کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری