یمنی فوج نے امریکی ڈرون طیارہ تباہ کردیا


یمنی فوج نے امریکی ڈرون طیارہ تباہ کردیا

یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغربی یمن میں سرکارفوج نے ایک امریکی ڈرون طیارہ سرنگون کیا ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق یمنی خبررساں اداروں کا کہنا ہے کہ مغربی یمن کے ساحلی علاقے میں ایک امریکی ڈرون طیارہ مارگرایا گیا ہے۔
المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ یمنی فوج کے دفاعی نظام نے امریکی ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یمنی سکاری فوج نے امریکی ایم کیو 9 نامی ڈرون طیارے کو الحدیدہ کے ساحل پر مارگرایا۔
واضح رہے کہ امریکی افواج سعودی اتحادیوں کی حمایت میں نہتے یمنی مسلمانوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری