بھارتی سیکیورٹی فورسز کا پاکستان رینجرز کو تحفہ


بھارتی سیکیورٹی فورسز کا پاکستان رینجرز کو تحفہ

بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کی جانب سے واہگہ بارڈر پر عید الفطر کے موقع پر پاکستان رینجرز کو مٹھائی کا تحفہ دیا گیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان رینجرز پنجاب کو عید الفطر پر مٹھائی کا تحفہ دیا گیا، واہگہ بارڈر پر مٹھائی کا تحفہ بی ایس ایف کی جانب سے رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا، بی ایس ایف اور رینجرز کے ونگ کمانڈرز نے مصافحہ کیا اور عید کی مبارکباد بھی دی۔

یاد رہے کہ ہراہم تہوار کے موقع پردونوں فورسزمیں مٹھائیوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری