ہوٹل ریزرویشن کے بغیر سیاحوں کی مانسہرہ آمد بند


ہوٹل ریزرویشن کے بغیر سیاحوں کی مانسہرہ آمد بند

ڈی پی او نے بغیر ریزرویشن کے سیاحوں کو مانسہرہ کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، عید کی مسلسل چھٹیوں کی وجہ سے سیاحوں کی شوگران اور ناران آمد بدستور جاری ہے ، ڈی پی او زیب اللہ خان کے مطابق 4 روز میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں اور 10 لاکھ کے قریب سیاح مانسہرہ پہنچے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کئی مقامات پر شاہرائے کاغان خراب ہونے کی وجہ سے بالاکوٹ سے ناران تک ٹریفک سست رفتاری کا شکار ہے۔

ناران میں زلزلہ کے نام پہ ٹیکسوں میں چھوٹ حاصل کرنیوالے ہوٹل مالکان نے بھی کرائے دگنے کر دیئے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ رات ہی متعدد سیاح مہنگائی کی وجہ سے واپس چلے گئے۔

ڈی پی او نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ جب تک ناران میں ریزرویشن کنفرم نہ ہو سیاح ناران کا سفر کرنے سے پر ہیز کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری