مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ایک اور کشمیری شہید


مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جارحیت آج بھی جاری رہی جس میں ایک اور کشمیری مسلمان شہید ہوگیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج جارحیت جاری ہے،بھارتی فوج نے ضلع اننت ناگ میں فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں مودی سرکارکی جانب سے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ضلع اننت ناک میں بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا جس کے خلاف وادی میں کشمیری سراپا احتجاج ہیں اور مودی سرکار کیخلاف نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری