پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، نظام زندگی مفلوج


پاکستان کے مختلف شہروں میں شدید گرمی، نظام زندگی مفلوج

پاکستان کے سب سے بڑے اور صنعتی شہر کراچی سمیت مختلف شہروں میں شدید گرمی سے نظام زندگی شدید متاثرہوا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جاری گرمی کی لہرآج بھی برقراررہی شہرمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 40 سے 60 فیصد رہنے سے نمی کا تناسب زیادہ رہا جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی گئی تاہم دن بھر مغربی اور جنوب مغربی ہوائیں چلتی رہیں۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی تھی۔ آج سب سے زیادہ حرارت تربت اور سکھرمیں 46 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پرآندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان کے دوسرے بڑے شہر اسکردومیں درجہ حرارت 25 سے27 ڈگری سینٹی گریڈ، مظفرآباد میں 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ، کوئٹہ میں 34 سے36 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاورمیں 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاہورمیں 42 سے 44 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ اسلام آباد میں درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری