10 جون سے حکومت کے خلاف مہم چلائیں گے، بلاول


10 جون سے حکومت کے خلاف مہم چلائیں گے، بلاول

بلاول بھٹوزرداری نے 10 جون سے حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بلاول بھٹو زرداری نے10جون سے حکومت کے خلاف عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے دوسرے روز پیپلز سیکریٹریٹ نواب شاہ کا دورہ کیا اور پارٹی عہدیداران سے ملاقات کی، اس موقع پر پیپلز سیکریٹریٹ میں موجود عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ موجودہ حکومت غریب دشمن ہے، 10جون سے پیپلز پارٹی موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی مہم کا آغاز کرے گی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ ایمنسٹی اسکیم بھی امیروں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، 73 کے آئین کے لیے شہید بھٹو نے قربانی دی، محترمہ نے 30 سال جدوجہد کی اور شہادت حاصل کی، اب ہر طرف سے آئین پر حملے ہورہے ہیں مگر پی پی خون کے آخری قطرے تک اس آئین کا تحفظ کرے گی۔ موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف بھی کارکن اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

بلاول بھٹو نے زرداری ہاؤس میں دھوپ میں کھڑے ہوئے کارکنوں کے پاس پہنچ کر ان سے ہاتھ ملایا اورتصاویر بھی بنوائیں، بلاول بھٹو زرداری کے ضلعی پیپلز سیکریٹریٹ کے دورے کے موقع پر ان کے سیکیورٹی گارڈز نے پارٹی کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا جس پر پارٹی کارکنوں نے سخت احتجاج کیا۔

بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے اپنے آبائی قبرستان بالو جا قبا پہنچ کر اپنے دادا حاکم علی زرداری اور دادی بلقیس بیگم کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی بلاول بھٹو کے ہمراہ تھیں۔بلاول بھٹو زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے نواب شاہ سے کراچی روانہ ہوگئے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری