کراچی، پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج مہنگا پڑگیا


کراچی، پانی کی عدم فراہمی کیخلاف احتجاج مہنگا پڑگیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد کے رہائشیوں کو پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، لیاقت آباد کے رہائشیوں نے گرفتاریوں کے خلاف تھانے کے باہر احتجاج کیا، ان کا کہنا تھا کہ بے گناہ بچوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بھی حوالات میں بند کردیا۔

اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ احتجاج کے دوران پولیس نے خواتین پر لاٹھیاں بھی برسائیں اور اب بچوں کے خلاف مقدمے درج کئے جارہے ہیں، اعلیٰ حکام بچوں کی رہائی کے لیے اقدامات کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری