سوات میں سیاحوں کا رش لگ گیا


سوات میں سیاحوں کا رش لگ گیا

سوات میں عید کی چھٹیوں کے دوران لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں نے سوات کا رخ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، سوات موٹروے کھلنے کی وجہ سے عید کے پہلے روز سے ابھی تک لاکھوں کی تعداد میں سیاح سوات پہنچ رہے ہیں، فضاگٹ مینگورہ، مرغزار، ملم جبہ، میاندم، مدین، بحرین، کالام، گبین جبہ، مہو ڈنڈ، مٹلتان،گلیشئر، اتروڑ اور دیگر سیاحتی مقامات سیاحوں سے بھرے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوات کے تمام ہوٹلز میں مشکل سے کمرے دستیاب ہیں، جس کی وجہ سے اکثرسیاح ٹینٹوں میں راتیں گزا رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری