ایران: 15خرداد نامی دفاعی نظام مسلح افواج کے سپرد+ تصاویر


ایران: 15خرداد نامی دفاعی نظام مسلح افواج کے سپرد+ تصاویر

اسلامی جمہوریہ ایران نے مقامی طور پر تیارکردہ میزائل دفاعی نظام اپنی افواج کے سپرد کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں مقامی طور پر تیارکردہ بیک وقت چھ اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والا دفاعی نظام مسلح افواج کے حوالے کردیا گیا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے دفاعی نظام فورسز کے سپرد کیے جانے کے موقع پر کہا کہ ''پندرہ خرداد''  نامی دفاعی نظام دشمن کے جنگی طیاروں اور ڈرونز کو ایک سو بیس کلومیٹر کے فاصلے تک نشانہ بناسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ دفاعی نظام پینتالیس کلومیٹر کے رقبے میں اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل اہداف کا بھی پتا چلاسکتا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری