صدرعارف علوی کی علامہ عباس کمیلی کے اہل خانہ سے تعزیت


صدرعارف علوی کی علامہ عباس کمیلی کے اہل خانہ سے تعزیت

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اتوار کو مرحوم علامہ عباس کمیلی کے گھر پہنچے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے علامہ عباس کمیلی کے اہل خانہ سے تعزیت کی  اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

 صدر عارف علوی اور ان کے ہمراہ وفد نے علامہ عباس کمیلی کے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری