علامہ عباس کمیلی نے فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے لئے آواز اٹھائی،مجلس وحدت


علامہ عباس کمیلی نے فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے لئے آواز اٹھائی،مجلس وحدت

مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علامہ عباس کمیلی کا انتقال قوم اور ملت کے لئے ایک بڑا نقصان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے مرکزی دفترسے جاری بیان کے مطابق علامہ عباس کمیلی  کی پاکستان کے لئے خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ مرحوم نے پوری زندگی اسلام اور ملت کی خدمت میں گزاری۔ اتحاداور بھائی چارہ مرحوم کی زندگی کا مشن رہا۔

علامہ عباس کمیلی کا خلاء کبھی پُر نہیں ہوسکے گا۔ علامہ عباس کمیلی ہمیشہ اتحاد بین المسلین کے لئے سرگرم عمل رہے۔ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے لئے آواز اٹھائی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری