سابق صدرزرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کی اجازت


سابق صدرزرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کی اجازت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عدالت نے میگا منی لانڈرنگ ریفرنس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔

جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن کیانی نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستوں پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا تے ہوئے نیب کی آصف زرداری اور فریال تالپور کو گرفتار کرنے کی استدعا منظور کر لی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق آصف زرداری 28 مارچ سے آج تک 2 ماہ 12 دن کے لیے عبوری ضمانت پر رہے ہیں،ان کی عبوری ضمانت میں 5 مرتبہ توسیع کی گئی۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کےشریک چیئرمین آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت نمٹا دی تھی جبکہ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

یہ محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواستِ ضمانت مسترد کرتے ہوئے نیب کو ان کی گرفتاری کی اجازت دے دی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری