آصف زرداری کی گرفتاری، پیپلزپارٹی کا احتجاج کا اعلان


آصف زرداری کی گرفتاری، پیپلزپارٹی کا احتجاج کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی ضمانت مسترد ہونے اور گرفتاری کے خلاف منگل 11 جون کو یوم سیاہ منانے اور سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔

پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں کارکنان بازو پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرینگے، جو مکمل طور پر پرامن ہوگا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ متنازع عدالتی فیصلوں کے ذریعے پیپلز پارٹی کو جھکایا نہیں جا سکتا،متنازع فیصلوں کے باجود عدالتوں سے ہی اپنی بے گناہی ثابت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مگر متنازع فیصلوں پر پرامن احتجاج کا بھی حق رکھتے ہیں۔

صدر پی پی سندھ نے مزید کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اپوزیشن کے قائدین کے خلاف کاروائیاں کرواکر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری