آصف زرداری جسمانی ریمانڈ کےلیے فٹ قرار


آصف زرداری جسمانی ریمانڈ کےلیے فٹ قرار

سابق صدرآصف زرداری کو احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا، میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو جسمانی ریمانڈ کےلیے فٹ قرار دے دیا ہے جبکہ نیب نے ان کی اٹینڈینٹ رکھنےکی درخواست منظور کرلی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدرآصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچا دیا گیا ،انھیں عقبی دروازے سے عدالت پہنچایاگیا۔

جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق سماعت میں آصف زرداری کواحتساب عدالت میں پیش کردیاگیا۔

پیشی سے قبل پولی کلینک کے 3رکنی بورڈ کی جانب سے آصف زرداری کاطبی معائنہ کیا گیا، جس کے بعد میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کو جسمانی ریمانڈ کےلیے فٹ قرار دیا تھا۔

نیب کی جانب سے آصف زرداری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی، اس موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اندراور اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور 300 اہلکار نیب راولپنڈی آفس کی سیکیورٹی جبکہ نیب عدالت کے باہر500اہلکار اور نیب راولپنڈی آفس سےنیب عدالت تک 200ٹریفک اہلکار تعینات رہیں گے۔

نیب راولپنڈی کے دونوں اطراف کی سٹرکیں مکمل بند رہیں گی جبکہ نیب عدالت کےجی الیون روڈبھی سیکیورٹی کی وجہ سےبندرہےگی اور نیب عدالت اور نیب راولپنڈی کے باہر رینجرز اہلکارگشت پر مامورہوں گے۔

پی پی کارکنان آئے تو آبپارہ چوک سےآگےجانےکی اجازت نہیں ہوگی ، پی پی کارکنان نیب عدالت پہنچےتوان کوپراجیکٹ موڑپرروک لیاجائےگا۔

دوسری جانب نیب نےآصف زرداری کی اٹینڈینٹ رکھنےکی درخواست منظور کرتے ہوئے دن اور رات کے اوقات میں اٹینڈنٹ ساتھ رکھنے کی اجازت دے دی، نیب ذرائع کا کہنا ہے آصف زرداری کے اٹینڈنٹ نہال چند نیب راولپنڈی پہنچ گئے جبکہ دوسرا اٹینڈنٹ لیاقت علی آج کسی بھی وقت نیب راولپنڈی پہنچ جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز سابق صدرآصف علی زرداری کو جعلی اکاؤنٹ کیس اوردیگرمقدمات میں عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے پرگرفتار کیاگیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری