مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری مسلمان شہید


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 کشمیری مسلمان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے فائرنگ کرکے مزید دو کشمیری جوانوں کو شہید کر دیا۔

تسنیم خبررساں ادارے نے کشمیری ذرائع کے حوالےسے بتایا ہے کہ  بھارتی افواج  نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے شوپیاں میں نام نہاد آپریشن کے نام پر علاقے کا محاصرہ کیا اور فائرنگ کر کے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جوانوں کو شوپیاں میں تلاشی اور محاصرے کے دوران شہید کیا جس کے بعد علاقہ مکین سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

بھارتی فوج اور پولیس نے پُرامن مظاہرین پر فائرنگ، آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گنز کا استعمال کیا جب کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے اونیرا میں انٹرنیٹ سروس بند کردی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں جاری بھارتی جارحیت پر مسلم امہ سمیت پوری دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری