متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین گرفتار کرلئے گئے


متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین گرفتار کرلئے گئے

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو لندن میں گرفتار کر لئے گئے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانیٔ ایم کیوایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں گرفتار کر کے مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔

 روزنامہ جنگ کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کا کہنا ہے کہ کہ شمالی لندن میں بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پر چھاپے میں 15پولیس افسروں نے حصہ لیا۔

بانیٔ ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء کی نفرت انگیز تقریر پر کی گئی ہے۔

مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق ایم کیو ایم کے ذرائع نے بھی الطاف حسین کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری